Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جولائی 2006
عام طور پر لوگوںکا حال یہ ہے کہ ان کو کوئی چیز نہ ملی ہوئی ہو اور پھر وہ ان کومل جائے تو وہ کہتے ہیں کہ الحمداللہ ۔حالاں کہ اگر وہ سوچیں تو ابھی جو چیز انھوںنے پائی ہے اس سے ہزاروں گنازیادہ بڑی چیز ان کو پہلے سے ملی ہوئی تھی۔ مثلاً ابھی اگر ان کے پاس کار ہوگئی ہے تو اس سے پہلے ان کو اس سے بہت زیادہ بڑی چیز خدانے ان کو دی رکھی تھی ، وہ ہے قابلِ رہائش زمین ، آکسیجن کی مسلسل فراہمی ، سورج سے روشنی کا ملنا ، وغیر ہ ۔اصل یہ ہے کہ جو چیز پیدا ہوتے ہی آدمی کو ملنے لگے اس کو وہ ملنے کی سے غیر اہم سمجھنے لگتا ہے ۔ اور جو چیز حادثہ نہ ملی ہوئی ہو اور پھر اچانک مل جائے تو اس کو وہ اہم سمجھنے لگتاہے۔