Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28اپریل 2006
توحید کیا ہے اور شرک کیا ہے۔ اس پر غور کرتے ہوئے میری سمجھ میں آیا کہ توحید سینٹر لائز کا کانسپٹ آف گاڈ(Centralize Concpet of God) ہے۔ اس کے مقابلے میں شرک (De-centralize Concpet of God) ہے۔ انتھرالوجی کا مطالعہ ثابت کرتا ہے کہ خدا کا تصور انسان کی فطرت میں پیوسط ہے۔ ا ٓئن اسٹائن نے اس حقیقت کا اعتراف سائنٹیفک زبان میں اس طرح کیا ہے میرا یقین ہےکہ ہمارے باہر بھی ایک حقیقت ہے:
I believe there is a reality outside of us.
فطرت میں پیوست اس شعور کو انسان جب ایک خدا کی صورت میں لے تو اسی کا نام توحید ہے۔ اور جب اس شعور ِ خداوندی کو وہ تعدد کی صورت دے دے تو اس کا نام شرک ہے۔