Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
مولانا محمد ذکوان ندوی نے گفتگو کے دوران کہاکہ -
حدیث میں آیا ہے کہ : جو شخص کریم ہوگا وہ اپنی بیوی سے مغلوب ہوں( فأحبّ أن أكون كريماً مغلوباً )
’’مجھے محبوب ہے کہ میں کریم مغلوب بنوں ‘‘۔ یہ محض ایک اخلاقی بات نہیں ، یہ نہایت گہری بات ہے ۔ اصل یہ ہے کہ بیوی سے آدمی کا روزانہ تعلق ہوتاہے ۔ عورت چوںکہ ایموشنل ہوتی ہے جواکثر کہہ دیتی ہے جو اشتعال انگیز ہو۔ایسےموقع پر اگر آدمی اپنی بیوی سے الجھتا رہےتو وہ اپنا سارا وقت ضائع کر دے گا۔ دوسری بات یہ کہ آدمی کے اندر مثبت شخصیت کی تعمیر کی پہلی ’’تربیت ‘‘ گاہ اس کا اپنا گھر ہے ۔ بیوی کے مقابلے میں کریم مغلوب بن کر وہ در اصل ایسا کرتاہے کہ اس کی اپنی فکری تربیت علمی بلا انقطاع جاری ہے۔