Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27دسمبر 2006
روایت میں آیا ہے کہ حضرت ابو بکر نے فرمایا: الموت أدنىٰ مِن شِراك نعله(یعنی موت آدمی کے جوتے کے تسمہ سے بھی زیادہ قریب ہے )اس کا مطلب یہ ہے کہ آدمی کو ہر وقت موت کا استحضار رہنا چاہیے ۔ یہ استحضار اتنا زیادہ شدید ہو نا چاہیے کہ جب وہ کسی کو مرتے ہوئے دیکھے تو اس کو محسوس ہو کہ موت اس کے قریب تک آگئی ہے ۔
گنتی لاسٹ بٹ ون (Last but one)تک پہنچ چکی ہے ۔ اب اِس کے بعد میری باری آنے والی ہے ۔
ایک بات ایک صحابی کا جنازہ جا رہا تھا ۔ حضرت ابو ذر اس جنازے میں شریک تھے ۔ کسی نے اس نے پوچھا کہ کس کا جنازہ ہے ۔ حضرت ابو ذر نے کہا -تمھارا جنازہ ۔