Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29مئی 2006
انا(Ego)کوئی مطلق بُرائی نہیں ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ انا انسانی شخصیت کا ایک اہم حصہ ہے ۔ انا اگر نہ ہو تو آدمی کی شخصیت موم جیسی ہو جائے ۔ وہ عزم بالحزم کے ساتھ کوئی کم نہ کر سکے۔
البتہ انا کا منفی پہلو بُرا ہے۔ وہ منفی پہلو یہ ہے کہ آدمی کو اپنے کو بڑا اور دوسرے کو چھوٹا سمجھنے لگے۔ وہ ہر حال میں اپنی رائے پر اصرار کرے۔ اپنی ذات کے سوا کوئی اور شخص اس کو نظر نہ آئے ۔ انا کے اس منفی پہلو کو کچلنا ہے۔ اس کو کچلنے کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ ہر وقت یہ کہنے کے لیے تیار رہنا کہ میں غلطی پر تھا۔ اور دوسری بات یہ کہ آدمی دوسری کی خوبی کا اعتراف کرے۔