Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5مئی 2006
5مئی 2006کو سی پی ایس کا ایک خصوصی پروگرا ہوا۔ یہ پروگرام بھی سی پی ایس ہال میں ہوا اور اس کی ریکارڈنگ کی گئی ۔ اس میں سی پی ایس ٹیم کے صرف کچھ مخصوص افراد بلائے گئے تھے۔ میں نے اپنی تقریر میں بتایا کہ حدیث میں دو خاص گروہوں کا ذکر ہے ۔ اصحابِ رسول اور اخوانِ رسول۔ یہ گویا تاریخ دعوت کے دو خاص مواقع ہیں۔ پہلا موقع گذر چکا ، اب وہ مانہ آنے والا نہیں ۔ اخوانِ رسول کا موقع باقی ہے ۔ جو چاہے اس کا امیدوار بنے۔ میں نےکہا کہ تاریخ کے تمام مواقع باقی ہیں اور وہ اخوانِ رسول میں شامل ہوتا ہے۔ اخوانِ رسولل میں ان لوگوں کو شمولیت کی سعادت ملے گی جو اصحابِ رسول والا کام کریں گے۔ یعنی اصحابہ رسول کی طرح وہ سچائی کی دریافت کریں اور انھیں کی طرح دعوت کا کام انجام دیں۔