Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1اپریل2006
موجودہ زمانے کے مسلمان اور دور ِ اوّل کے مسلمان(صحابہ )کا تقابل کیا جائے تو دو نوں کے درمیان بہت زیادہ فرق دکھائی دیتا ہے ۔ موجودہ زمانے کے مسلمان احساسِ عظمت میں جیتے ہیں ، جب کہ صحابہ احساس عجز میں جیتے تھے۔اس فرق کا سبب میرے نزدیک یہ ہے کہ صحابہ اپنے آپ کوخدا کے مقابلے میںدیکھتے تھے ۔ آج کے مسلمان اپنے آپ کو تاریخ کے مقابلے میں دیکھتے ہیں۔ اپنے آپ کو خدا کے مقابلے میں دیکھنےکی وجہ سے صحابہ کے اندر عجز اور تواضع کی کیفیت پیدا ہوتی تھی۔ جب کہ موجودہ زمانے کے مسلمان اپنے آپ کو تاریخ کے مقابلے میںدیکھتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ان کے اندر فخر اور بڑائی جنم لیتی ہے ۔ صحابہ کا کی دریافت پر مبنی تھا ۔ جب کہ موجودہ زمانےکے مسلمانو ں کا اسلام تاریخ کی دریارفت پر مبنی ہے۔ صحابہ کے زمانے میں بعد کو بننے والی تاریخ موجود نہ تھی۔ جب کہ موجودہ مسلمانوں کے زمانے میںاسلام کی پُر عظمت تاریخ بن چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانے کے مسلمانوں میں دورِ اوّل کے مسلمانوںجیسا کردار پیدانہ ہو سکا۔