Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8جنوری 2006
میں اپنی ساری زندگی میں نمازوںکا پابندرہا ہوں۔حتیٰ کے اُس زمانے میںبھی جب کے میں اسلام کے بارے میں وقتی طور پر شکوک و شبہات میں مبتلا ہو گیا تھا۔ندوہ (لکھنؤ)میں، میں تین سال تک تھا۔ وہاں مولانا اسحاق جلیس ندوی میرے پڑوسی تھے۔انھوںنے ایک بار کہاکہ میںآپ کی تحریر پڑھتا تھا لیکن آپ کی شخصیت کومیںنے ندوے میں پہنچانا۔ یہا ںمیں دیکھتا ہوں کہ آپ پانچوں وقت کی نماز میںدوسرے سے پہلے مسجد پہنچ جاتے ہیں اور ایک کنارے بیٹھ کرخاموشی کےساتھ یاد ِالہٰی میںمشغول رہتے ہیں۔
نماز کے بارے میں ایک سوال یہ ہے کہ نمازکی اسپرٹ اور نماز کے فارم میں کیا ربط ہے۔ اِس پر بہت کچھ لکھاگیا ہے۔ مگر آج صبح پہلی بار مجھے اس کی حقیقت سمجھ میں آئی ۔ اچانک میرے ذہن میں ایک لفظ آیا۔ جس نے پہلی بار اس حقیقت کوواضح طورپر کھول دیا کہ اسپرٹ اور فارم کا باہمی ربط کیاہے۔وہ لفظ تھااسپرٹ اِن ایکشن (Spirit in Action)یعنی اسپرٹ کا حالاتِ حرکت میںآجانا۔