Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29اگست 2006
دہلی کی ایک ہندو خاتون نے فلسفہ میں لندن سے ایم ۔ اے کیا ہے ۔ اس کے علاوہ انھو ںنے کافی مطالعہ کیا ہے ۔ ان کا ذہن خالص لا جکل بن گیا ہے ۔ اِسلام کے بارے میں وہ طرح طرح کے لاجکل سوالات کرتی رہتی ہیں۔
میں نے کہا کہ آپ غلط قسم کی ڈائی کاٹمی (Dichotomy)میں مبتلا ہیں۔ آپ جیسے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سوچ کی دو قسمیں ہیں -لاجکل تھنکنگ ، اور ان لاجکل تھنکنگ ، مگر یہ ڈائی کاٹمی صحیح نہیں ۔ حقیقت واقعہ کے اعتبار سے سوچ کو صحیح تقسیم یہ ہے -سائونڈ تھنکنگ ، اور ان سائونڈ تھنکنگ ، خدا کی بنائی ہوئی اِس دنیاکو صرف لاجک کے ذریعے سمجھا نہیں جا سکتا ۔ اس کو درست طور پر سمجھنے کے لیے سائونڈ تھنکنگ بہت ضرور ی ہے۔