Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11اکتوبر2006
جنت میں جو چیزیں انسان کو عطا ہوں گی ۔ ان میں سےایک انوکھاعطیہ ہوگا کہ وہ محدودیت سےآزاد ہوا جائے گا ۔ جنت میں انسان کو وہ برتر زبان مل جائے گی جس سے وہ خدا کی حقیقی حمد بیان کر سکے۔ جنت میںانسان کو وہ اعلیٰ نگاہ مل جائے گی جس سےوہ خدا کے جلال کو دیکھ سکے۔ جنت میں انسان کو وہ برتردماغ حاصل ہو جائے گا جس کے ذریعہ وہ حقائق کا ابدی تعارف حاصل کر سکے۔