Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
Unleash that anger
اس خبر میں بتایا گیا ہے کہ آج کل دنیا کے مختلف ملکوں میں ایک نیا فن وجود میں آیا ہے ۔ وہ یہ کہ جب غصہ آئے تو غصے کو کیسے ختم کرو۔ ان کا کہنا ہے کہ غصے کو روکنا مضر ہے۔ اس لیے غصے کو باہر نکال دینا چاہیے ۔ مثلاً باکسر لوگ باکسنگ کی ٹریننگ کے لیے ایسا کرتے ہیں کہ وہ ۔ پنچنگ بیگ (Punching Bag)بناتے ہیں اور اس پر گھونسا مارتےہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ اِسی طرح اینگر منیجمینٹ (Anger Management)کر نا چاہیے ۔ یعنی جب غصہ آئے تو پنچنگ بیگ پر گونسا مار مار کر اپنا غصہ باہرنکال دینا چاہیے۔(4اپریل 2006)
میرے نزدیک یہ غیر فطری بات ہے۔صحیح بات یہ ہے کہ جب آدمی کو غصہ آئے تو وہ یہ سوچ کر غصہ کوپی کر یا غصہ دلانےوالے کو معاف کر کے وہ خدا کا انعام حاصل کر سکتا ہے اور اِس طرح وہ اپنے غصے کو دفیوز کرے۔