Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15فروری 2013
مسلمان اکثر یہ کہتے ہیں کہ فلاں واقعے سے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچی ۔ اِ س لیے یہ فطری تھاکہ ہم مشتعل ہو جائیں۔ اِسی معاملے پر غور کرنے کے بعد میری سمجھ میں آتا ہے کہ ایک ہے جذبات کو ٹھیس پہنچا نے والے شخص کا معاملہ، اور دوسرا ہے اس طرح کی بات پر مستعل ل ہو جانے والے کا معاملہ ۔ میں سمجھتا ہوں کہ دونوں کامعاملہ الگ الگ ہے ۔ اشتعال انگریز بات کرکے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کا معاملہ الگ ہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچے پر بھڑک اٹھنے والے کا معاملہ الگ ۔ دونوں فریق خدا کے سامنے جواب دہ ہیں اور خدا دونوں سے ان کی اپنی اپنی نیت کےمطابق ، مواخذہ کرے گا۔