Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11فروری 2013
پاکستان سے عسائیوں کی ایک ٹیم دہلی آئی ۔ ان میں سے ایک صحافی کا ٹیلی فون میرے پاس آیا۔ وہ ملاقات کے لیے وقت مانگ رہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ جب میں دہلی آرہا تھا تو میرے ذہن میں دو نام تھے۔ ایک مولانا وحید الدین خاں اور دوسرے حضرت نظام الدین ااولیاء ۔ میں نے کہا کہ میںنظام الدین میں رہتا ہوں مگر میں کبھی مزار پر نہیں جاتا۔ میرے نزدیک یہ گنا ہ کا فعل ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسلام نے یہ تعلیم دی ہے کہ انسان سے پیا ر کرو۔ میں نے کہاا کہ انسان سے پیار کا مطلب زندہ انسانوں سے پیا رہے ۔ مزار پر حاضری انسانی پرسی کا فعل ہے، وہ انسانی محبت کا فعل نہیں۔