Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16مئی 2006
خوں خوار حیوانات مثلاً بھیڑیا اور شیر میں نیچر نے ایک صفت رکھی ہے وہ یہ کہ اگر آپ ان کی کنپٹی کو پکڑلیں تو وہ فوراً ہی رام (Tame)ہو کر ٹھنڈے پڑ جائیں گے ۔ اسی طرح انسان کے اندر ایک فطری کمزوری ہے وہ یہ کہ انسان لاچک (منطق)کے آگے سر ینڈر کر دیتا ہے ۔ البتہ انسان کو چوں کہ امتحانی آزادی ملی ہوئی ہے اس لیے انسان کے یہاں جبری سرینڈر نہیں ہے ۔ اگر چہ ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ جب اس کے سامنے کوئی لاجک آجائے تو وہ اندر سے جھک جائے گا ، چاہے وہ زبان سے اس کا اقرار نہ کرے۔ اس کی ایک واضع علامت یہ ہے کہ کوئی شخص اگر سرکشی کی باتیں کر رہا ہے اور اس کے سامنے اس کی مخالفت میں مضبوط لاجک پیش کر دی جائے تو اچانک اس کا لہجہ بدل جائے گا وہ انڈرٹون ہو کر بولنے لگے گا۔