Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
۱۰ستمبر ۲۰۰۶کو حسب معمول ہفتے وار کلاس تھا۔ آج کاموضوع تھا-سائنس آف لائف
میں نے جو باتیں بتائیں۔ اس میں سے ایک یہ تھی کہ پوری تاریخ میں لوگ غلط ڈائی کاٹمی (Wrong Dichotomy)میںجیتے رہے ہیں۔ سیاہ اور سفید ،ناکامی اور کامیابی ،پانااور کھونا،غریبی اور امیری ، وغیرہ ۔ اِس نظریے کےمطابق،جہاںشرہے وہاںخیر نہیں اور جہاںخیرہے وہاںشر نہیں۔ میں نے اپنی تقریرمیں کہا گیا کہ یہ ڈائی کاٹمی غلط ہے ۔ صحیح یہ ہےکہ آدمی ہمیشہ دوگڈ(Good)کے درمیان رہتاہے ۔یہ دو گڈ آل گُڈ ، اور آل بیڈ نہیںہیں، بلکہ ایکچول گڈ (Actual Good)اور امکانی گُڈ(Potential Good)ہیں۔