Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28جنوری 2006
موجودہ زمانے میں جب پر یس کا دور آیا تو عین اسی وقت نو آبادیاتی دور آگیا۔ تو آبادیاتی دور میں مسلمانوں کے اندر منفی رد عمل کا ذہن پیدا ہوا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کا پریس بھی منفی رد عمل کا پریس بن گیا۔ حقیقت پسندانہ مزاج مسلمانوں سے بالکل ختم ہو گیا۔
روزنامہ راشٹر یہ سہارا 27جنوری 2006میں مسٹر سعید سہر وردی کا مضمون ہندو مسلم فساد کے بارے میں شائع ہوا ہے۔ اس میں وہ لکھتے ہیںکہ :’’1757 میں سراج الدولہ کی شکست کے بعد تقریباً ڈیڑھ سو برس ہندئوں کو آگے بڑھایا گیا ۔ بعد میں مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے بنگال کو تقسیم کر دیا گیا (صفحہ3)
یہ کوئی شکایتی واقعہ نہیں ہے ۔ اس قسم کا واقعہ ہر حکومتی نظام میں پیش آتا ہے ۔ 1757میں بنگال کے مسلم نواب نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی تھی ۔ ایسی حلات میں بالکل فطری تا کہ فاتح اپنے مفتوح کے ساتھ وہی سلوک کرے جو اس نے کیا۔