Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11ستمبر 2006
آج کل کےزمانے میںعلماء اکثر یہ زبان بولتے ہیںکہ یہ جمہور کی رائےہے ، اِ س پر اجتماع ہو چکاہے ۔ یہ سے ثابت ہے ۔میرےنزدیک یہ طریقہ درست نہیں ۔کیوںکہ شریعت کاایک اورمتفقہ اصول یہ ہےکہ -تتغيّر الأحكام بتغيّر الزمان و المكان ، اور الضرورات تبيح المحذورات .اس اصول کو ہمارے علماء صرف جُزی امور میں استعمال کرتےہیں، کلی امور میںنہیں ۔ مثال کےطورپر جدید دنیامیں آزادی رائے کوانسان کامطلق حق مانا جاتا ہے ۔ اسی حالت میں مسلمان رشدی کے خلاف ، یا ڈنمارک کے کارٹنوں کے خلاف تحریکیں چلاناجدیدذہن کےلیے سخت خلاف ہیں َ ۔ اِن تحریکوںسے اسلام بدنام ہوتاہے ۔ ایسی حالت میں یہ ضروری ہے کہ اِس معاملہ پر نظر ثانی کی جائے ، اور یہ اصول بنایاجائے کہ معاصر ذہنی اس کوقبول نہیں کرتا ، اِسی لیے ایسی تما م تحریکوں کو بندکردیناچاہیے۔ کیوںکہ ایک ایسےماحول میں جہاں اسلام بدنام ہو رہاہو،وہاں اسلامی دعوت کا کام مؤثر طور پر نہیں ہو سکتا۔