Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22نومبر 2006
دہلی میں اکثر علمی سیمنا ر ہوتے ہیں۔ ان میں مختلف حلقوں کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔ میں بھی ان کی دعوت پر ا ن سمناروں میں شرکت کرتا ہوں ۔ میں جب ان سمناروں میں جاتا ہوں تو میرے ستاتھ میری ٹیم (CPS)کے لوگ بھی ہوتے ہیں ، یہ سب نو جوان ہوتے ہیں ، وہ سب بڑی عمر کے لوگ ہوتے ہیں ۔ یہ بات لوگوں کو بہت عجیب معلوم ہوتی ہے ۔ مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ نو جوا ن افراد کو آپ نے کس طرح اپنے مشن میں شامل کیا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ لوگ عام طورپر روایتی انداز میں کلا م کرتے ہیں ، اور میں لاجکل انداز میں ایڈریس کرتا ہوں ۔ اس سے ان کا ریزن ایڈریس ہوتا ہے اور وہ فقداً ہمارے ساتھ ہو جاتے ہیں۔