Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12فروری 2013
صبر اور بے صبری کا فرق یہ ہے کہ صبر کرنے والا ملےہوئے پر اپنی تعمیر کی بنیاد رکھتا ہے اور صبر نہ کرنے والا نہ ملے ہوئے پر اپنی تعمیر کھڑی کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اوّل الذکر کی منصوبہ بندی ممکن کے دائرے میں ہوتی ہے۔ اور ثانی الذکر کی منصوبہ بندی غیر نا ممکن کے دائرے میں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلا ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے اور دوسرا ہمیشہ ناکام۔