Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9ستمبر 2006
کچھ لوگوں سے بات کرتے ہوئے میںنےکہا کہ تاریخ کاتجربہ ہےکہ ناکامی ، آدمی کو زیادہ بڑا آدمی بنا دیتی ہے ۔ موہن داس کوم چند گاندھی گجرات (پوربندر )میں پیدا ہوئے ۔ گجرات کے ایک مسلم تاجر جو سائوتھ افریقہ میںتجارت کرتے تھے وہ ان کوسائوتھ افریقہ لے گئے ۔ وہاں انھوںنے نئے قانون کی پریکٹیس شروع کی ۔ قانون کی پریکٹیس میںوہ زیادہ کامیاب نہیں ہوئے۔ پھر وہ ایک حادثے کے بعد انڈیا آگئے۔ اور یہاں پالٹکس میں شامل ہو گئے۔ پہلے وہ کوٹ پتلون پہنتے تھے ، اب ان کا کپڑا صرف دھوتی بن گیا۔ چنانچہ برطانوی وزیر اعظم چرچل نےان کو ننگا فقیر (Naked Faqeer)کہا تھا۔ لیکن عملاً یہ ہوا کہ سائوتھ افریقہ سے مسٹر گاندھی ،انڈیا کے مہاتما گاندھی بن گئے۔ اس واقعےکو لے کر میںنےکہا کہ :چل گئی تو گاندھی،نہیںچلی تو مہاتما گاندھی۔