Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2مارچ 2006
مسجد میں خدا کے لیے جو سجدہ کیا جاتا ہے وہ ایک علاقی سجدہ ہے۔ حقیقی سجدہ وہ ہوگا جو آخرت میں براہ راست طور پر اس وقت کیا جائے گا جبکہ خدعیاناً ظاہر ہو جائے گا۔ تاہم دنیا میں بھی سجدہ خداوندی کا ایک حقیقی اظہار پیش آتا ہے۔ یہ اظہاربندے کے سامنے ہوتا ہے۔ دنیا کی زندگی میں بار بار ایسا ہوتا ہے کہ انسان خدائی سچائی کی علامت بن جاتا ہے۔ ایسے موقع پر انسان کے سامنے جھکنا ،خدا کے سامنے جھکنا ہوتا ہے۔ اور ایسے وقت میں انسان کے سامنے نہ جھکنا خدا کے سامنے نہ جھکنے کے ہم معنے بن جاتا ہے۔