Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27فروری 2013
تبلیغی جماعت کے مقررین اکثر کہتے ہیں کہ دین کے علاوہ جتنے علوم ہیں وہ علم نہیں ،فن ،ہے ان کا کہنا ہے کہ علم دراصل خشیت کا نام ہے ۔جیسا کہ حسن بصری تابعی نے کہا(العلم الخشیۃ)
حصول علم کے سلسلے میں بلا شبہ خشیت کی بہت زیادہ اہمیت ہے ۔لیکن صحیح بات یہ ہے کہ خشیت خود علم نہیں ہے ۔بلکہ خشیت علم نافع کی ضامن ہے ۔یہ علم کا اسلام میں بھی وہی مفہوم ہے جو دوسروں کے نزدیک ہے۔ لیکن کسی انسان کے لیے اس کا علم نافع علم اس وقت بنتا ہے۔ جبکہ اس کےاندر خشیت الہٰی موجو ہو۔ اصل یہ ہے کہ خشیت انسان کے اندر سنجیدگی اور تواضع لاتی ہے اور سنجیدگی اور تواضع سے آدمی اس قابل بنتا ہے اس کا علم حقیقی معنوں میں صحیح اور نفع بخش علم بن جائے۔