Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22فروری 2013
چین اور انڈیا دونوں سو شلسٹ ملک ہیں ۔ مگر چین زبردست ترقی کر رہا ہے ۔ جب کہ انڈیا اس سے بہت پیچھے ہیں ۔ مثال کے طور پر چین صنعتی پیدا وار کا ملک بن گیا ہے ۔ جب کہ انڈیا ابھی تک اُس مرحلہ میں ہے جس کو سروسنگ کہا جاتا ہے ۔ لیکن صنعتی ملکوں سے بنے ہوئے سامان درآمد کرکے اس کو استعمال کرنا ۔ چین میں مینو فیکچرنگ ہوتی ہے اور انڈیا یں سروسنگ ۔
اِ س فرق کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ انڈیا میں ہر طرف بھرشٹا چار ہے۔ جب کہ چین بڑی حد تک اس سے پاک ہے ۔ مثلاً ہندوستان میں بار بار یہ انکشاف کیا جاتا ہےکہ حکومت کے اعلیٰ ذمے داروں نے رشوت لی مگر انھیں کوئی سزا نہیں ملی۔ جب کہ چین میں یہ حال ہے کہ جب کوئی شخص رشوت میں پکڑا جائے تو خوا ہ وہ کتنے ہی بڑے عہدے پر ہو اس کو سخت سزا بھگتنی پڑتی ہے ۔