Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جنوری 2006
9جنوری 2005کو حج کا دن تھا ۔ نغمہ صدیقی سے گفتگو کے دوران میں نے بتایا کہ حج میں جو مراسم ادا کیے جاتے ہیں وہ صرف رسمی اعمال نہیں ہیں، بلکہ وہ ایک اسپرٹ کا خارجی مظاہرہ ہیں۔ میں نے کہا کہ قرآن میں تقوی کو حج کی روح بتایا گیا ہے ۔ اِس لحاظ سےیہ کہنا صحیح ہوگاکہ حج کے مراسم در اصل تقویٰ اِن ایکشن(Taqwa in Action)کا نام ہے۔ نغمہ صدیقی کے بھائی اِس سال حج کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ ان کو یہ بات اتنی پسندآئی کہ انھوں نے موبائل ٹیلی فون کے ذریعے اپنے بھائی سے ربط قائم کیا، اور ان کو میری بات بتائی۔ ان کے بھائی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ انھوںنے کہا کہ یہاں ہر ایک شخص صرف حج کے فارم کی باتیں کر تا تھا ۔ جس کی وجہ سے حج کی معنویت میری سمجھ میں نہیں آئی تھی ۔ اب حج کی معنویت سمجھ میں آئی۔ پہلے مجھے حج ایک بے روح رسم نظر آتا تھا مگر اب وہ مجھے ایک با معنی سر گرمی (Meaningful Activity)نظر آنےلگا۔