Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25ستمبر 2006
آج سے رمضان ۱۴۲۷ہجری کا مہینہ شروع ہوتا ہے ۔ آج پہلا روزہ ہے ۔ ایک حدیث کے مطابق ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مَن لم يدع قول الزور والعمل به فليس للّه حاجة في أن يدع طعامه و شرابه .اِس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے کے دنوں میں ترکِ طعام، دراصل ترکِ کذب کی علامت ہے۔ میںسمجھتا ہوںکہ کِذب سب سے بڑی اخلاقی برائی ہے ۔ پوری تاریخ میںانسان کذب (Falsehood)میں جیتا رہا ہے ۔ کذب کا مطلب سادہ طور پر صرف جھوٹ بولنا نہیں ہے، بلکہ وہ ہر خلافِ راستی قول وعمل کا نام ہے۔