Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17جنوری 2006
اسلام میں نماز پانچ وقت فرض کی گئی ہے ۔ نماز میں جو کلمات اداکیے جاتے ہیں ان میں سے ایک اللہ اکبر ہے ۔ اذان اور اقامت اور نماز کو لے کر دیکھاجائے تو معلوم ہوگا کہ نمازوں میں سب سے زیادہ تکرار اللہ اکبر کی ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر تقریباً تین سو تیس330بار اللہ اکبر اداکیا جاتا ہے۔
ایک گفتگوکے دوران میںنےکہا کہ نماز کا مرکزی مقصد انسان اور اللہ اکبر کی اسپرٹ پیداکرنا ہے:
The main theme of Namaz is to inculcate Allahu Akbar Spirit among the believers.