Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16فروری 2013
ڈنمارک کے کارٹون (شائع شدہ 30ستمبر 2005)کے بارے میں کچھ مسلمانوں سے بات ہوئی ۔ انھوں نےکہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی کسی منکر کو دیکھے تو اس کو اپنے ہاتھ سے مٹادے ۔ مذکورہ کارٹون ایک منکر تھا،اس لیے مسلمانوں پر فرض تھا کہ وہ اس کو مٹائیں۔ میں نے کہاکہ یہ درست نہیں۔ مسلمانوں نےجومنفی مظاہرے کیے، وہ منکر تھا نہ ک ڈنمارک کے اخبار کا کارٹون چھاپنا۔ منکر سے مراد معاشرتی منکر ہے۔ یعنی مسلم معاشرے کے اندر ہونے والے منکرات ۔ ڈنمارک ایک الگ ملک ہے ۔ وہ لوگ غیر مسلم ہیں۔ ان کے سلسلے میں ہمارا فرض یہ ہے کہ ہم ان کو خدا کے دین کی دعوت پہنچائیں ۔ وہ ہمارے نے تعبیر منکر کا موضوع نہیں ہیں۔
منکر کے سلسلے میں جو لفظ آیا ہے وہ تناہی عن المنکر۔ یعنی آپس میں ایک دوسرے کو منکر سے روکنا۔ اِس حکم سے مسلمانوں کے داخلی معاشرتی اصلاح ہےنہ کہ کسی غیر ملک کے اخبار میں چھپنے والے کسی آئٹم پر ہنگامہ کھڑا کرنا ۔