Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اکتوبر 2006
منطقی استدلال کسی کو اعلیٰ معرفت تک نہیں پہنچا سکتا ۔ منطقی استدلالل کا مطلب یہ ہے کہ خدا کے وجود کو قابل فہم بنانا ، لیکن معرفت اس کے آگے کی چیز ہے ۔ اصل یہ ہے کہ ہر آدمی کے اندر خدا کا تصور فطری طور پر اور پیشگی طور پر موجود ہے ۔ جب کسی کا داخلی احساس بھر پور طور پر زندہ ہو جائے تو اس وقت معرفت کی وہ اعلیٰ سطح حال ہوتی ہے جب کہ انسان خدا کو اِس طرح پہچان لے کہ وہ کسی کس دلیل کے بغیر اس پر یقین کرنے لگے ۔