Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21جون 2006
موجودہ زمانے میں شاید سب سےبڑی قربانی یہ ہے کہ آدمی عوامی مقبولیت کو نظر انداز کر کے کام کر سکے۔ جدید حالات میںمیڈیا نے اِس زمانے میں عوامی مقبولیت حاصل کرنے کو سب سے آسان کا م بنا دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ تمام باصلاحیت افراد بھیڑ کو مخاطب کرنے میں لگے رہتے ہیں ، وہ شعوری یا غیر شعوری طور پر میڈیا میں نمایاں ہونے کو کام سمجھتے ہیں۔ حالاںکہ یہ صرف اپنے آپ کو ضائع کرنے کے ہم معنی ہے ۔ اللہ کے فضل سے میں نے اس حقیقت کو سمجھا ، اور عوامی مقبولیت کو نظر انداز کر کے ایک ٹیم بنانے میں لگا رہا ۔ لمبی جدہ جہد کے بعد اب ایک مئوثر ٹیم تیار ہو گئی ہے ۔ یہ ٹیم اِص بات کی ضامن ہے کہ طویل مدت تک ہمارا دعوتی مشن برابر جاری ہے۔