Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1فروری 2006
عام طور پر ہر آدمی کا یہ حال ہوتا ہے کہ وہ ہوم سِک (Home Sick)ہوتا ہے۔ جب وہ اپنے گھر سے دور ہوتا ہے تو اس کو گھر اور فیملی کی یاد ستاتی رہتی ہے ۔ اس کو اس وقت تک چین نہیں آتا جب تک کہ وہ اپنے گھر نہ پہنچ جائے۔
یہ ایک وقتی احساس ہے۔ زیادہ گہرے اعتبار سے دیکھا جائے تو ہر آدمی پیرا دائز سِک (Paradise Sick)ہوتا ہے ۔ اس میں کسی عورت یا مرد کا نہیں۔ قرآن کے بیان کے ، انسان کا اصل وطن پیرا دائز (جنت )ہے۔ انسان جب پیدا ہوا تو وہ پیرادائز میں بسایا گیا ۔اس کے بعد خدا نے اس پیرادائز سے نکال کر موجودہ دنیا میں ڈال دیا۔ اب انسان کو دوبارہ واپس ہوکر پیرادائز میں جانا ہے ۔ اِسی فطرت پر ہر انسان پیدا ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر عورت اور مرد پیدائشی طور پر پیرادائز سِک (Paradise Sick)ہو تے ہیں۔