Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26جون 2006
درخت ساری کائنات میں ایک استثنا ء ہے۔ درخت اپنی جڑیں زمین کے اندر لے جاتا ہے اور اس کا تنہ اوپر کی طرف بلند ہو تا ہے ۔ یعنی ایک ہی چیز بیک وقت دو مختلف صورتوں میں سفر کرتا ہے۔ یہ صفت ، درخت کے سوا کسی اور چیز میں نہیں ۔مثلاً ، ستارے خلا میںسفرکرتے ہیں مگر ان کا سفر ایک ہی سمت میںہوتاہے ۔ دریا ، میدان میں بہتاہے لیکن اس کا بہائو ہمیشہ ایک جانب ہوتاہے ۔ وغیرہ۔درخت کا یہ استثناء (exception)نیچر میں مداخلت (intervention)کو بتاتا ہے اور مداخلت ، اِس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں ایک مداخلت کار (Intervener)موجودہے۔ اور جب مداخلت کار کا وجود ثابت ہو جائے تو اس کے بعد خدا کا وجود اپنے آپ ثابت ہو جاتا ہے ۔
میرا حساس یہ ہے کہ اسلام کے بعد کے زمانے میں مسلمانوں کا اعتناء زیادہ تر یاشایدتمام تر پیغمبر کی طرف ہو گیا ۔ خدا کے ساتھ ان کا اعتناء صرف رسمی اعتبار سے باقی رہا۔ غالباً یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں بعد کے زمانے میں علمِ الہیات کو کوئی خاص ترقی نہیں ملی۔ البتہ علمِ نبوت پر مسلمانوں کے درمیان بہت کام ہوا۔ اور علمی اعتبار سے کافی ترقی ہوئی ۔