Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20جولائی 2006
قرآن میں آیا ہے کہ لوگوں نے روح کے بارے میں سوال کیا تو اس پر قرآن میں یہ آیت اُتری کہ -وما أوتيتم من العلم إلّا قليلاً .(یعنی تم کو تھوڑا علم دیا گیا ہے ) میںنے ایک تقریر میں کہا کہ یہ کنفیوژن مینجمنٹ کا فارمولا ہے۔ تمام فلسفی اسی کنفیوژن میں مبتلا رہے۔ صرف سائنس داں اِس کنفیوژن سے باہر آسکے۔ کیوں کہ انھوںنے اِس واقع کو مان لیا کہ :
Science gives us but a partial knowledge of reality.