Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21نومبر 2006
میرا ایک خیال ہے کہ فکری آزادی کا تصور کبھی بھی مسلمانوں میں نہیں تھا۔ معتزلہ کو فکری آزادی کا حامل سمجھا جاتاہے ، مگر میرے نزدیک معتزلہ کی فکری آزادی در اصل فکری انحراف کے ہم معنی تھی۔ غالباً پوری مسلم تاریخ میں صرف ابن خلدون فکری آزادی کی اہمیت کو سمجھتا تھا۔ اسلام میں اگر چہ فکری آزادی کا تصور موجود تھا ، لیکن عملی طور پر فکری آزادی سب سے پہلے مغربی تہذیب کے ذریعے وجود میں آئی ۔ تمام مسلم اداروں میںتنقید کو بہت بُرا سمجھا جاتا ہے ۔ اس کا سبب یہی ہے کہ لوگ فکری آزادی کی اہمیت کو نہیں جانتے ۔
میرا خیال ہے کہ اس وجہ سے ذہنی ارتقا کا عمل مسلمانوں میں کیوں بعد ممکن نہ ہو سکا ، مسلمان مستعدی یا غیر شعوری طور پر ہمیشہ تقلید کے حصول میں بند رہے۔ مسلمانون کے بڑے بڑے لوگ ہی اعلیٰ ذہنی ارتقا کے تصور سے ناوافق تھے۔