Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جون 2006
۳۰ جون ۲۰۰۶ء کو حسب معمول سی پی ایس کے ہال میں ایک اجتماع تھا۔ آج کی بات چیت کا موضوع تھا:دعوت الی اللہ -تقریر کا خلاصہ یہ تھاکہ موجودہ زمانے میں ایسے اسباب پیدا ہوئے ہیںکہ حکومت صرف ایڈمنسٹریشن ہو کررہ گئی ہے۔ اب غیر سیاسی دائرے میںبڑے بڑے کام ہو سکتے ہیں۔ پہلے زمانے میں صرف پولٹکل ایمپائر ہوتا تھا ۔ اب دوسرے دوسرے ایمپائر بننے لگے ہیں۔ مثلاً امریکا میں یہودیوں کا میڈیا ایمپائر ۔ انڈیا میں پارسیوں کا انڈسٹریل ایمپائر ۔ اور انڈیا میں عیسائیوں کا ایجوکیشنل ایمپائر ۔ میں نے کہا کہ اسی طرح موجودہ زمانے میں مسلمان ایک دعوہ ایمپائر بنا سکتے ہیں ۔ پھر میں نے کہا کہ سی پی ایس انٹرنیشنل اب ترقی کر گیا ہے ۔ اور اس کے بارے میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ہے :
Dawah Empire in the making.