Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
8اگست 2006
مصر کے سید قطب کی ایک کتاب کا نام ہے :معالم فى الطريق(نشانات راہ) یہ کتاب قاہرہ سے ۱۹۸۷ء میں چھپی ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر جو ذہن بنتا ہے وہ یہ کہ اسلام کا مقصد مکمل انقلاب لانا ہے ۔ مکمل انقلاب کےلیےطاقت ضروری ہے ۔ اِ س لیے پہلا کام یہ ہے کہ سیاسی طاقت پر قبضہ کیا جائے۔ انھوں نے اپنی اِس کتاب میں لکھا ہے : أخصّ خصائص الألوهية وهى الحاكمية . ( صفحه ١٥ )یعنی الوہیت کا سب سے زیادہ خاص پہلو حاکمیت ہے۔
حاکمیت اللہ کا یہ نظریہ سراپا بے اصل ہے ۔ خدا کو اگر سیاسی حاکم ماناجائے تو سوال یہ ہے کہ خدا خود تو سیاسی عالم بن کر سامنے نہیں آسکتا۔ پھر اس کی شکل کیا ہوگی ۔اس کی شکل صرف یہ ہو سکتی ہےکہ کوئی شخص یا گروہ خداکی طرف سے اس کا نائب بن کر خدا کی طرف سے لوگوں کے اوپر حکومت کرے۔ یہ بلاشبہ ایک انتہائی غیر معمولی بات ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کے بارے میں کوئی منصوبہ دلیل موجودہ ہے ۔ لیکن ظاہر ہے کہ ایسا نہیں ۔یہ سارا نظریہ استنباطی دلائل پر کھڑا ہوا ہے ۔ اور استنباطی دلیل ہمیشہ فردعات کے لیے ہوتی ہے ، اساسات کے لیے نہیں ۔