Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
17جولائی 2006
دنیا میں جتنے تعلقات ہیں وہ سب دو طرفہ بنیاد پر قائم ہوتے ہیں ۔ ہر ایک کو آدمی کچھ دیتا ہے تب وہ اس سے کچھ پاتا ہے۔ صرف خدا کی ذات کا معاملہ ایسا ہے جو اس سے مستثنی ہے۔ خدا صرف یک طرفہ طور پر دیتا ہے ۔ وہ اپنے عطیہ کے جواب میںاس کی کوئی قیمت نہیں مانگتا ۔ یہی وجہ ہےکہ ہر دوسرے تعلق میں بہت جلد ٹنشن اور شکایت پیدا ہو جاتی ہے ۔ لیکن خداکے ساتھ تعلق میں اِس قسم کا کوئی اندیشہ نہیں۔