Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
2ستمبر 2006
امریکا کا کے ایک مسیحی لیڈر تھے۔ وہ ۱۸۷۷میں پیدا ہوئے اور ۱۹۶۵میں ان کی وفات ہوئی ۔وہ عام طور پر فادر ڈوائن (Father Divine)کے نام سے مشہور ہیں۔ بلیک امریکی کو گاڈ کا در جہ دیتے ہیں۔ انھوں نے امن مشن (Peace Mission)چلایا ، جو بہت مقبول ہوا ۔ بر ٹنکا میں ان کی کامیابی کا راز اِن الفاظ میں بتایا گیا ہے :
The key to father Divinie's "Success" was the devotion of competent disciples. (12/943)
میں نے دسمبر ۱۹۹۲میں اپنی شانتی یاترا کے خاتمے پر اپنے سفر نامے میں یہ الفاظ لکھے تھے :
’’آج میں اپنے اس مشن کا پہلا دور ختم کر کے دہلی واپس جا رہا تھا ۔ میں نے سوچا کہ کیا اِ س مشن میں مجھے کامیابی حاصل ہوگی ۔ یہ سوچتے ہوئے مجھے امریکا کے فادر ڈوائن کی یا دآئی ۔ انھوں نے امریکا میں اس قسم کا ایک مشن شروع کیا تھا۔ جس کو امن مشن کہا جتاا ہے ۔ اِس مشن میں انھیں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ۔ اِس کامیابی کا راز کیا تھا ۔ مبصرین کا خیا ل ہےکہ اس کا راز -اہل شاگردوں کی جاں ںنثاری (Devotion of competent disciples)تھا۔ ان کو ایسے لائق شاگرد مل گئے تھے جو اس مشن میں اپنے آپ کو وقف کر دیں۔
ایسے ہی افراد کسی مشن کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجھے ایسے ساتھی مہیا فرمائے ۔(اسفار ہند، صفحہ 105)