Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28نومبر 2006
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی وفات کے تقریباً ڈھائی مہینے پہلے حج ادا کیا تھا ۔ اِس موقع پر ایک لاکھ چالیس ہزار صحابہ آپ کے ساتھ موجود تھے، آپ نے اِس موقع پر تقریر کرتے ہوئے فرمایاکہ خدا نے مجھ کو ساری دنیا کے لیے بھیجا ہے ، تو تم لوگ مری طرف سے ساری دنیا میں خدا کا پیغام پہنچادو ( إن اللّه بعثنى كافة للناس ، فأدّوا منّى )
رسول اللہ کے اس ارشاد کے مطابق ، بیش تر صحابہ باہر کےملکوں میں چلے گئے اور وہیں رہ کر اسلام کی دعوت دینے لگے ۔ چنانچہ ان ایک لاکھ چالیس ہزار صحابہ میں سے صرف دس ہزار صحابہ کی قبریں مکّہ اور مدینہ میں پائی جاتی ہیں ۔ ان میں ایک تعداد ان صحابہ کی بھی ہے جو دعوتی فریضہ ادا کرنے کے بعد اپنے وطن واپسی آگئے۔