Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27مارچ 2006
نئی دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا(27مارچ06) کے صفحے چار پر ایک با تصویر رپورٹ چھپی ہے۔ تصویر میں ایک اندھا طالب علم میزپر سر رکھے ہوئے کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا ہوا ہے۔ اس کے چہرے پر گہری سنجیدگی دکھائی دیتی ہے اس رپورٹ کا عنوان یہ ہے :
Visually-Challanged boy develped Braille-Hindi translation software.
خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی طالب علم سست ویر (Satvir17سال) دونوں آنکھوں سے اندھا تھا اس نےاپنی محنت سے بریل سسٹم کو سیکھا۔ اب اس نے اپنی محنت سے بریل سسٹم کو ہندی کمپیوٹر میں منتقل کرنے کا کام کیا ہے۔ اس نے ہندی کی دیوانگری رسم الخط میں بریل سافٹ ویئر(Braille Software) ایجاد کیا ہے۔ اس خبر کا خاص پہلو یہ ہے کہ یہ کام ایک نابینا نوجوان نے انجام دیا ہے۔ اِس سے پہلے بیرل سسٹم کی ایجاد بھی ایک نابینا نے کی تھی ۔اب بریل سسٹم کا ہندی سافٹ ویئر بھی ایک نابینا شخص نے ایجاد کیا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس دنیا میں ایک محروم شخص بھی حقیقی معنوں میں محروم نہیں