Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
14اگست 2006
قدیم زمانہ زرعی اکانمی (Agricultural Economy)کا زمانہ تھا ۔ اس زمانے میں چوں کہ ساری زمین کا مالک کنگ ہوتا ہے ۔ اس لیے اجتماعی تغیر اصلاح کی تمام تحریکیں ہمیشہ حکومت سے ٹکرائی تھیں۔ اب ایک نیا زمانہ آگیا ہے۔ سائنسی انقلاب انتظامیہ (Administration)کو چھوڑ کر بقیہ تمام شعبوں کو حکومت کے قبضہ سے آزاد کر دیا ہے ۔ پچھلے زمانے کو اگر ایگری کلچر اکانمی کہا جاتا تھا، تو موجودہ زمانے کو نالج اکانمی (Knowledge Economy)کہا جاتا ہے ۔ اب اقتصادیات کے تمام شعبوں کا تعلق ، علم سے ہو گیا ہے ۔