Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7مارچ 2006
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ایک طویل روایت میں آیا ہے: لما بلغ رسول الله صلى الله عليه وسلم أن اهل فارس ملكوا بنت كسرى ، قال : لن يفلح قوم ولَّووا أمرهم امرأةً . ( جامع الأصل ، الجلد الرابع ، صفحه ٤٩ )
یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ خبر پہنچی کہ اہل فارس نے کیسر کی لڑکی کو اپنا حاکم بنا یا ہے تو آپ نے فرمایا: ایسی قوم فلاح نہیں پاسکتی جو اپنی سلطنت کا سربراہ ایک عورت کو بنائے ۔
ایک طرف یہ حدیث ہے اور دوسری طرف ہم قرآن میں پڑھتے ہیں کہ سبا کی قوم نے اپنا سیاسی لیڈر ایک عورت کو بنایا تھا ۔ مگر قرآن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عورت کی حکمرانی کس قوم کو فلاح سے محروم کر دیتی ہے۔اس پر غور کرتے ہوئے حدیث کا یہ سمجھ میں آتا ہے کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فارس(ایران )میں آپ ان کے مردوں کے لیے ہیں اہل قائدین موجود نہیں ہیں اس لیے انھوں نے نسبی رشتے کی بنیاد پر ایک عورت کو اپنا سیاسی قائد بنایا ہے ، اور جس ملک میں اِس طرح قیادت کا فقدان ہو جائے وہ کبھی فلاح نہیں پا سکتا۔