Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5اکتوبر 2006
جنت کسی بھی شخص کو مفت میں نہیں مل سکتی۔ حدیث کے مطابق ، جنت نہایت مہنگی قیمت ( سلعة غالية )پر ملےگی۔یہ مہنگی قیمت کیا ہے۔ وہ ہے خدا کی وہ اعلیٰ معرفت جب کہ خدا کے سوا ہر دوسری چیز آدمی کے لیے سکنڈری بن جائے ۔ اس کے لیے خدا کے سوا کسی اور چیز میں کوئی کشش باقی نہ رہے ۔ جو چیزیں مومن کی اعلیٰ صفات میں بتائی جاتی ہیں ، مثلاً تواضع ، کبر سے خالی ہونا ، سارے انسانوں کو خیر خواہ ہونا، ہر دنیوی لذت کا غیر مرغوب ہو جانا ، وغیرہ ۔ اِس طرح کی تمام چیزیں معرفتِ خداوندی کے نتائج ہیں۔