Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1نومبر 2006
ایک تعلیم یافتہ خاتون سے میں نے کہا کہ موجودہ زمانے یں تمام عورتیں صنفی مساوات (Gender Equality)کے تصور سے مسجور ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ صنفی مساوات کا تصور محض افسانہ ہے ۔ وہ نیچر کے خلاف ہے اِس لیے وہ قابلِ حصول بھی نہیں ۔ میں نے کہا کہ اِس دنیا کا نظام عدم مساوات پر قائم ہے ۔ اگر یہاں مساوات ہو تو سارا نظام مخمل ہو جائے ۔ اِسی عدم مساوات کی بنا پر یہ ممکن ہوا ہے کہ مرد ایک شعبے میں با کمال ہے اور عورت دوسرے شعبے میں باکمال ۔ اِس طرح دونوںمل کر زندگی کی گاڑی کو زیادہ بہتر طور پر چلا سکتے ہیں۔ اگر دونوں کی صلاحیت یکساں قسم کی ہو، تو دونوں ہی ناکام ہو کر رہ جائیں گے ۔