Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11دسمبر 2006
لاہور کے ماہ نامہ اشراق ( نومبر ۲۰۰۶) میں میرے خلاف ایک مضمون چھپا ہے ۔ اشراق میں اس کا عنوان یہ تھا : سی پی ایس انٹرنیشنل ۔ کسی نئے فتنے کی تمہید ۔ اِ س مضمون کو اِ س عنوان کے ساتھ لکھنؤ کے ماہ نامہ الفرقان (دسمبر ۲۰۰۶) میں نقل کیا گیا ہے ۔ الفرقان میں اس کو نقل کرتے ہوئے اس کو مزید بھیانک بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔
میںنے اپنے مضمون میں یہ لکھا تھا کہ سی پی ایس انٹرنیشنل جو کام کر تا ہے ۔ اس کی بنا پر وہ گویا کہ ، اخوان ِ رسول ، کے امیدوار گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اس سلسے میں حدیث اخوان رسول مسلم ۳۶۷ کا حوالہ دیے ہوئے اشراق کے مضمون نگار نے لکھا ہے کہ -اس روایت میں کسی مخصوص گروہ کے بارے میں کوئی پیشن گئی نہیں فرمائی گئی ہے ۔ آپ نے اپنے اور کے اہل وایمان کو اپنے اصحا ب ، جب کہ اپنے بعد آنے والے اہل ایمان کو اپنے بھائی کہا ں ہے ۔ یہاں کسی مخصوص گروہ کا ذکر اور اس کے باے میں کوئی پیشن گئی کرنا مقصود ہی نہیں ۔ (صفحہ ۴۷)
اس معاملے میں تقابلی مطالے کا طریقہ اختیار کرنا ہوگا۔ ۔دوسری حدیث میںآیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت بہتر فرقوں میں بٹ جائے گی ۔ ان میں سے صرف ایک فرقہ نجات پاوے گا۔ بقیہ بہتر فرقے آگ میں جائیں گے ۔ ( كلّهم فى النار إلا ملّة واحدة )اگر اشراق اور الفرقان کی تشریح کو صحیح مان لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ بہتر فرقے جو حدیث کے مطابق ، آگ میںجانے والے ہیں وہ بھی اخوانِ رسول ہیں ۔ حالا ں کہ ایسا ہوناممکن نہیں ۔