Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1مارچ 2006
آج کل کے مسلمان نہایت زور و شور کے ساتھ یہ کہتے ہیں کہ اللہ، خدا کا اسم ذات ہے ۔اس لیے خدا یا گاڈ کا لفظ اللہ کے لیے استعمال کرنا درست نہیں۔ میں اس کو بے بنیاد سمجھتا ہوں۔ میرے نزدیک ،خدا کے لیے اللہ کے لفظ کا استعمال انسان کی ضرورت کے لیے ہے نہ کہ خدا کی شناخت بتانے کے لیے۔ یہ انسان کی ایک ضرورت ہے کہ وہ اشیاء کا تصور الفاظ کی صورت میں کرتا ہے۔ مثلاً پہاڑ کا تصور کرنا ہو تو وہ پہاڑ کا لفظ بولے گا ،سمندر کا تصور کرنا ہو تو وہ سمندر کا لفظ بولےگا۔ تحریری طور پر وہ پہاڑ سمندر کا تصور نہیں کر سکتا۔
یہی معاملہ خدا کا ہے۔ خدا یا اللہ کا تصور ممکن نہیں تحریری تصور کے تحت خدا کے ساتھ وہ روحانی تعلق قائم نہیں ہو سکتا جو کہ مطلوب ہے۔ انسان کی اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے خالقِ کائنات کو اللہ کا لفظ دیا گیا ۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ اس سے بلند ہے کہ مخلوقات کی طرح شناختی معنوں میں اس کا کوئی اسم ذات ہو۔