Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
1جولائی 2006
قرآن میںآیا ہے کہ :الذين آمنوا أشدّ حباً للّه ( البقره ١٥٦ )اِس آیت پر غور کرتے ہوئے ۔ میرے ذہن میں آیا کہ گر کسی سے کہا جائے کہ تم اس لکڑی سے سب سے زیادہ ذہن میں آیا کہ اگر کسی سے کہا جائے کہ تم اس لکڑی سے سب سے زیادہ محبت کرو، اور اِس پتھر سے سب سے زیادہ محبت کرو، تو وہ ایسا نہ کر سکے گا۔ کیوں کہ ضروری ہے کہ زیرمحبت چیز قابل محبت بھی ہو۔ میری سمجھ میں آیا کہ خداسے سب سے زیادہ محبت بلاشبہ اعلیٰ ایمانی صفت ہے۔لیکن خدا سے سب سے زیادہ محبت وہی کر سکتا ہے ۔ جو خدا کو سب سے زیادہ قابلِ محبت ہستی کے طورپر دریافت کرے۔ اس کے بغیر خداکے ساتھ حبّ شدید ممکن نہیں۔