Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16جنوری 2006
حدیث میں آیا ہےکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:غلبت رحمتي علىٰ غضبى(یعنی میری رحمت میرے غصے پر غالب ہے )یہ بات انسان کےلیے بہت زیادہ تسکین کا باعث ہے ۔ اس کے بجائےاگر یہ ہوتا کہ میرے غصے کے اوپر میرا عدل غالب ہوتا یامیری رحمت کے اوپر میرا عدل غالب ہے تو یہ معاملہ بے حد سنگین ہوتا۔ اِسی لیے کہ خالص عدل پر چانچنے کی صورت میں شاید کوئی بھی شخص قابلِ نجات قرار نہ پاتا۔ عدل کے ترازوپر پورا اُترنا انسان جیسی مخلوق کے لیے تقریباً محال ہے۔ لیکن جب معاملہ رحمت کاہو تو قادرمطلق اپنی رحمت کے تحت کسی بھی عورت یا مرد کوبخش سکتا ہے ۔ رحمت کے دائرے سے کوئی بھی مستثنی نہیں۔