Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9اگست2006
نظام الدین ویسٹ میں جس گھر میں رہتا ہوں اس کے سامنے لمبی بالکنی ہے جو واک کرنے کے کام آتی ہے ۔ اس کے ایک کونے میں ایک درخت لگا ہوا ہے ۔ وہ بالکنی کے اوپر آکر جھک گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے یہاں سر سبز چھتری بن گئی ہے ۔ میں روزانہ صبح و شام اسی درخت کے نیچے بیٹھتا ہوں۔ اس کا نام میں نے ’’اسپریچول کارنر‘‘(Spiritual Corner)رکھا ہے ۔ یہ میرے لیے گویا تفکر اور توسم کی جگہ ہے ۔