Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
31اگست 2006
ہمارے یہاں عام رواج ہے کہ لوگ اپنی محبو ب شخصیتوں پر بڑے بڑے مضامین لکھتے ہیں اور چھاپنے والے ان کو چھاپتے ہیں مگر جب ان کو پڑھا جائے تو ان میں لفاظی کے سوا اور کچھ نہیں ملتا۔ میرے ذہن میں عرصے سے یہ سوال تھاکہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ آخر کار میری سمجھ میں آیا کہ یہ سب قصیدہ نگاری کا اندا ز ہے۔ بادشاہوں کے دور میں شعرا ء نظم کی زبان میں قصیدے لکھا کرتے تھے۔ اِن قصیدوں میں واقعہ نگاری نہیں ہوتی تھی بلکہ ادبی زبان میں بڑے بڑے دعوے کیے جاتے تھے۔ مثلاً ایک فارسی شاعر نے اپنے ایک معاصر بادشاہ کے بارے میں اپنے قصیدے میں لکھا :