Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18فروری 2013
میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو غلط سمجھتا ہوں کہ توہین رسول یا شتم ِ رسول ایک قابلِ سزا جُرم ہے ۔ یہ مسئلہ نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں ۔ عباسی دور کے فقہاءنے یہ مسئلہ بتایا ۔ میں ذاتی طور پر اِس کی فقہی بدعت سمجھتا ہوں۔
اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ توہین رسول کا مسئلہ توہین محمد کا مسئلہ نہیں ہے ۔ خود فقہاء کے مطابق ، اس کا تعلق خدا سے ، تمام رسولوں سے اور پیغمبر اسلام سے ہے ۔ مگر عملاً دیکھے تو مسلمانوں نے اس کو تو ہین محمد کے ہم معنی بنا رکھا ہے۔ خدا کے خلاف سخت ترین باتیں ہوتی ہیں ۔لیکن کوئی مسلمان اس پر نہیں بھڑکتا ۔ دوسرے مسلمانوں کی توہین کی جاتی ہے لیکن اس پربھی کوئی نہیں پھڑکتا ۔ مسلمان استثنائی طور پر صرف پیغمبر اسلام کی توپر بھڑکتے ہیں ۔ یہ بلاشبہ جاہلیت ہے خود فقہی مسئلے کے مطابق ، مسلمانوں کی یہ روش اسلامی روش نہیں ۔ یہ ایک خود ساختہ شریعت ہے نہ کہ اسلامی شریعت۔